Pages

Pages

جمعرات، 14 مئی، 2020

ڈاکٹر عبدا لقدیر خان


 اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف کی توقع نہیں



پاکستان کے  ہر دل عزیز اور جوہری سائنسدان 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندیوں سے متعلق پاکستان کی

 سپریم کورٹ کو تحریر کردہ خط میں کہا ہے کہ انھیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو غیرقانونی طور پر جوہری ٹیکنالوجی کی

 ایران، لیبیا اور شمالی کوریا منتقلی کے اعترافِ جرم کے بعد سابق فوجی صدر 

کے دور میں اسلام آباد ہی میں ان کے گھر میں نظر بند کیا گیا تھا۔

سابق فوجی صدر کی طویل حکومت کے بعد ملک میں دو جمہوری حکومتیں اپنی

 مدت مکمل کر چکی ہیں اور اس عرصے کے دوران بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل

 و حرکت بہت محدود رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Feel free to tell us about any query and suggestion