Header Ads

تدفین کے وقت مردے نے ہلنا شروع کر دیا



تدفین کے وقت مردے نے ہلنا شروع کر دیا



جنازے میں شریک افراد نے مردے کو تابوت سے حرکت کرتے دیکھا-



جکارتہ -مئی 2020ء) انڈونیشیا میں ایک شخص کی آخری
 رسومات کے وقت خوف کا سماں پیدا ہوگیا جب لواحقین کو لگا کہ مردہ حرکت کر رہا ہے۔یہ واقعہ انڈونیشیا کی شمالی علاقے میں واقع شہر سلویسی میں پیش آیا جہاں مردے کی تدفین معمہ بن گئی۔پانچ مئی کو پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ جب ایک شخص کی تدفین کی جا رہی تھی تو جنازے میں شریک افراد کو لگا کہ مذکورہ شخص کی انگلیاں ہل رہی ہیں اور اس موقع پر دیکھا گیا کہ تابوت کے اندر سے لاش حرکت کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
تدفین کے وقت اہلخانہ خانہ موجود تھے جبکہ پادری نے دعائیں پڑھنا شروع کی تھی۔اسی موقع پر تابوت کے اندر سے مردے کو حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔جنازہ میں شریک افراد نے مذکورہ شخص کو زندہ قرار دے دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مردے نے ہاتھ لہرایا اور وہ تابوت سے نکلنے کے لیے راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ لاشیں ہل رہی تھی یا تابوت سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہی تھی آیا یہ معلوم نہیں کہ وہ شخص ابھی تک زندہ تھا یا نہیں۔
تاہم دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے اندرونی اجزاء اپنی جگہ تبدیل کرتے ہیں جس کی وجہ سے مردے میں ہل جل پیدا ہوتی ہے اور لوگوں کو گماں ہوتا ہے وہ زندہ ہے۔

2 تبصرے:

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.