Header Ads

سکولوں کو ایس او پیز کے مطابق کھولنے کا متفقہ فیصلہ

سکولوں کو ایس او پیز کے مطابق کھولنے کا متفقہ فیصلہ


 اسلام آباد :پبلک نیوز) ۔ وزیر تعلیم مراد راس کی وزیر اعلی پنجاب سے تفصیلی ملاقات۔ 

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات میں سکولوں کو مرحلہ وار ایس او پیز کے تحت کھولنے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں میٹرک اور ایف ایس سی کے سمر کیمپ جولائی میں ہفتہ میں تین دن شروع کرنے کی اجازت متوقع۔ 


پرائمری اور مڈل ونگ کلاسز کو  15 اگست سے شروع کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان۔

ابتدائی طور پر ہفتہ میں تین دن صبح سات بجے سے دن گیارہ بجے تک کلاسز کی اجازت ہوگی

پھر ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں حالات کے مطابق محلہ وار کلاسز کے دورانیے کو بڑھایا جائے گا۔جبکہ عوامی حلقوں میں اس فیصلے کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.