Header Ads

گھرمیں کام کرنے والے ملازمین کو ایک لاکھ 61 ہزار روپے دیں گے" گوگل کا بڑا اعلان ۔


گھرمیں کام کرنے والے ملازمین کو ایک لاکھ 61 ہزار روپے دیں گے" گوگل کا بڑا اعلان ۔


سان فرانسسکو (پبلک نیوز) گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں انہیں ایک ہزار ڈالر کا اضافی الاؤنس د یا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے یہ اعلان کرونا کی وجہ سے کیا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران ممکنہ طور پر اکثر ملازمین کو گھروں سے ہی کام کرنا پڑے گا ۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو فرنیچر اور دیگر چیزوں کی ضرورت رہی ہوگی جس کی وجہ سے انہیں فی کس ایک ہزار ڈالر  (ایک لاکھ 61 ہزار روپے پاکستانی ) کا 
الاؤنس دیا جائے گا۔

گوگل نے جولائی کے ماہ میں اپنے ملازمین کو دفتر بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 جولائی کو کمپنی الگ الگ شہروں میں 10 فیصد ملازمین کے ساتھ اپنے دفاتر میں کام شروع کر دے گی، اور اگر معاملات اسی طرح درست رہے تو ستمبر تک 30 فیصد ملازمین کو دفاتر میں بلا لیا جائے گا

کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.