Header Ads

سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر


سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر


اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جا 
رہا ہے اس بجٹ سے پاکستانی عوام کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ سرکاری ملازمان بھی مہنگائی سے پریشان ہونے کی وجہ سے تنخواہوں میں اضافے کے منتظر ہیں۔ کافی انتظار کے بعد اب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اضافے بارے شاندار خبر آگئی ہے۔

مالی سال کے وفاقی بجٹ 2020-21ء میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا امکان ہے اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔ابتدا میں 20 فیصد سے 50 فیصد تک اضافے کی مختلف تجاویز دی گئیں لیکن کورو نا کے باعث ملکی معاشی صورتحال کے مدنظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد 
اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز و سفارشات کی تیاری کا کام تیز کر دیا گیا ،آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ذرائع کے مطابق ٹیکس ریونیو کا ہدف 5100 ارب روپے رکھنے کا امکان ہے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، ٹیکس وصولی کا نظام بہتر بنایا 
جائے گا۔



کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.