Pages

Pages

بدھ، 10 جون، 2020

75 سے زائد اراکین اسمبلی کرونا کا شکار، 7 جاں بحق


75 سے زائد اراکین اسمبلی کرونا کا شکار، 7 جاں بحق


اسلام آباد (پبلک نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان میں د کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ نوٹ کیا جا چکا ہے۔
آج کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیگی رہنما احسن اقبال کا بدھ کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کے کارکنان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء تارڑ، ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماؤں کے کورونا ٹیسٹ مثبت 
آچکے ہیں۔


مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں، 75 سے زائد سابق و موجودہ اراکین اسمبلی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ جن میں سے 2 سابق اراکین سمیت 7 اراکین اسمبلی  جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Feel free to tell us about any query and suggestion