Pages

Pages

پیر، 15 جون، 2020

پنچاب اساتذہ کی ای ٹرانسفر میں بد عنوانی کے انکشافات

 پنچاب اساتذہ کی  ای ٹرانسفر میں بد عنوانی کے انکشافات

پنجاب کے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے آن لائن تبادلے کیے جا رہے ہیں۔تحصیل ٹیکسلا میں مختلف گرلزہائی سکولز میں SST Arts کی سات سیٹس خالی ہونے کے باوجود ان پر کسی بھی ٹیچر کا اپلائی نہیں ہو رہا۔معلوم یہ ہوتا ہے کہ یہ سیٹس بعد میں خاص لوگوں کو دینے کے لیے بلاک کی گئی ہیں تاکہ کوئی امیدوار ان سیٹس پر اپلائی نہ کرسکے۔
ریٹائرڈ ٹیچر محمد سعید نے بتایا کہ ان کی بیٹی جو کئی سالوں سے روزانہ تقریباً100 کلومیٹر کا سفر کر کے سکول جاتی ہے،ٹیکسلا کی سیٹس بلاک ہونے کی وجہ سے اس کا اور اس جیسی کئی ٹیچرز کا حق مارا جا رہا ہے۔

بار بار شکایت درج کروانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔اعلی حکام سے گزارش ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اوراس بد عنوانی کا سدباب کریں اور ای ٹرانسفر کو دعووں کےمطابق واقعی شفاف بنائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Feel free to tell us about any query and suggestion