Header Ads

پاکستان میں مصنوعی انڈے بیچنےکے انکشافات پر متعدد دکانیں سیل


پاکستان میں مصنوعی انڈے بیچنےکے انکشافات پر متعدد دکانیں سیل 



کوئٹہ (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مصنوعی انڈوں کی سرعام فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس  کے بعد بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے  کاروائی کر کے انڈے فروخت کرنے والی 7 دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کے انڈوں کے نام پر مصنوعی انڈوں کی شکایات سرعام سُنیں گئیں ، جس پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آئی اور شہر کے علاقے مسجد روڈ، کواری روڈ، طوغی روڈ اور علمدار روڈ پر انڈے فروخت کرنے والی دکانوں پر کارروائی کی۔

فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مصنوعی انڈے فروخت کرنے کے شبہ میں 7 دکانوں کو سیل کر کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا، فوڈ اتھارتی  حکام نے انڈروں کے نمونے کیمیائی ٹیسٹ کیلئے متعلقہ لیبارٹری کو بھجوا دئیے۔ اس بارے میں جب  شہریوں سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے واضع الفاظ میں کہا کہ شہر میں مصنوعی انڈے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔جبکہ شہر  میں انڈوں کے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہوں نے اپنے کاروبار میں مصنوعی انڈے نہیں دیکھے۔


کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.