Header Ads

بارشوں کا انتظار ختم محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی



بارشوں کا انتظار ختم محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی


اسلام آباد(پبلک نیوز) :بارشوں کا انتظار ختم  ہوا چاہتا ہے ، محکمہ موسمیات  کی تازہ ترین  رپورٹ کے مطابق مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوگئیں، آج اور کل بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کےباعث آج کل بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ کراچی میں 20 جولائی 
سے پہلے مون سون بارش کا کوئی نیا سسٹم بنتا نظر نہیں آرہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی  شہر کے جنوب میں ہوا کا کم دباو جو سمندری ہواؤں کی معطلی کی وجہ بننے والا ہوا کا کم دباؤ ہوگیا ،  جس کی وجہ سے آج سمندری ہوائیں 27 سے36 کلومیٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چل رہی ہیں۔ سمندر کی  ہوائیں بحال ہونے کے باعث کل کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت کم رہے گی۔آئندہ ہفتے تک مطلع ابر آلود اور دن اور رات میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم 20 جولائی کے بعد مون سون کے نئے سسٹم کی توقع کی جا سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.