تھانہ چونترہ میں خون کی ہولی
تھانہ چونترہ میں خون کی ہولی
اسلام آباد ( پبلک
نیوز): تھانہ چونترہ میں خون کی ہولی کا
آغاز شروع ہوا گیا ہے،ایک ہی دن میں دس قتل جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ
چونترہ کےگاوں میال میں دو گروپوں کےدرمیان
مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 عورتیں، 3 مرد، 3 بچے قتل جبکہ چار شدید زخمی ہونے کی
اطلاعات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق تین دن
قبل 302 اور 324 کیس کا ایک انتہائی خطرناک
اشتہاری مجرم کی عبوری ضمانت ہونے کے بعد یہ سارا واقعہ رونما ہوا۔
سابقہ ایس ایچ او کی پیشگی اطلاع کے باوجودایس ایچ او ظہیر بٹ کی
ممکنہ غفلت اور نااہلی ہے کہ اس نے
افسران بالا کو اعتماد میں نہیں لیا اگر وقت پر کاروائی ہوجاتی تو یہ خونی
کھیل نہ کھیلا جاتا۔
واضع رہے کہ تھانہ چونترہ
میں ڈکیتی یا قتل وغارت کی یہ کوئی پہلی داستان نہیں ہے، عرصہ دراز سے اس علاقہ کے لوگ مار دھاڑ اور جنگ و جدل کے بارے میں کافی مشہورہیں۔ کسی
ایک فرد یا خاندان کی کسی بھی معمولی بات پر شروع ہونے والی بحث و تکرار ایک مکمل
خانہ جنگی کی صورت اختیار کر جاتی ہے، جو زمانہ
جاہلیت کی طرح نسلوں تک جاری رہتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں
Feel free to tell us about any query and suggestion