عید الاضحی پر کھربوں روپے کا کاروبار جو پاکستانی کرنا جانتے ہیں
عید الاضحی پر کھربوں روپے کا کاروبار جو پاکستانی کرنا جانتے ہیں
عید ا لاضحی پر ایک
اندازے کے مطابق ۴ کھرب روپے سے زیادہ کا مویشیوں کا کاروبار ہوتا ہے۔ تقریبآ ۲۳ ارب روپے قصائی مزدوری کےطور پر کماتے ہیں۔
۳ ارب روپے سے زیادہ چارے کے کاروبار والے کماتے
ہیں۔
پاکستانی کاروبار میں دنیا میں سب سے بڑا کاروبار عید پر ہوتا ہے۔
جس کے
نتیجہ میں غریبوں کو مزدوری ملتی ہے کسانوں کا چارہ فروخت ہوتا ہے اور
دیہاتیوں کو مویشیوں کی اچھی قیمت ملتی ہے۔
اربوں
روپے گاڑیوں میں جانور لانے اور لے کے
جانے والے والے کماتے ہیں، بعد ازاں
غریبوں کو کھانے کےلیے مہنگا گوشت مفت میں ملتا ہے۔ کئی سو ارب روپے میں
کھالیں فروخت ہوتی ہیں اور چمڑے کی فیکٹریوں مین کام کرنے والوں کو مزید کام ملتا
ہے۔
یہ
سب پیسہ جس جس نے کمایا ہوتا ہے وہ اپنی ضروریات پر جب خرچ کرتے ہیں تو نہ جانے
کتنے کھرب کا کاروبار دوبارہ سے ہوتا ہے، یہی قربانی غریب کو صرف گوشت نہیں
کھلاتی، بلکہ آئندہ سارا سال غریبوں کے روزگار اور مزدوری کا بھی بندوبست ہوتا ہے۔
دنیا کا کوئی ملک کروڑوں
اربوں روپے امیروں پر ٹیکس لگا کر پیسہ غریبوں میں بانٹنا شروع کر دے تب بھی
غریبوں لوگوں اور کسی غریب ملک کو اتنا فائدہ نہیں ہوتا جتنا اللہ تعالی کے اس ایک
حکم کو ماننے سے ایک مسلمان ملک کو فائدہ ہوتا ہے۔
اکنامکس اور معیشیت کی
زبان میں سر کولیشن آف ویلتھ کا ایک ایسا چکر شروع ہوتا ہے کہ جس کا حساب لگانے
پر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں
Feel free to tell us about any query and suggestion