Header Ads

مارشل لاء کے لیے ماحول ساز گار، کسی بھی وقت ایمرجنسی یا مارشل لأء کا نفاذ ہوسکتا ہے۔


مارشل لاء کے لیے ماحول ساز گار، کسی بھی وقت ایمرجنسی یا مارشل لأء کا نفاذ ہوسکتا ہے۔



ہر چیز کی قیمتوں میں ایک بار ہوشربا اضافہ ہونے جارہا ہے۔ ہر چیز عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے جارہی ہے

اور ملک میں افراتفری کی ہوا چلنا شروع ہوجائے گی اور آرمی چیف صاحب اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قوم سے خطاب کریں گے کہ یہ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی دشمن ہیں اورنگران سیٹ اپ اس ملک کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا ہے لہذا فوج اس ملک کی باگ ڈور  سمبھال چکی ہے۔ اسکے بعد کیا ہوگا؟؟؟

 نوٹ فرمالیں امریکہ اور دوسرے تمام ملکوں جن سے پاکستان بھیک مانگتا ہے پھر ان سے اربوں کھربوں کی امداد آۓ گی اور آرمی چیف صاحب پاکستانی عوام کو سبسڈی اور ریلیف دینے کا اعلان کریں گے اور واقع حقیقت میں

عوام کو ریلیف بھی ملے گا اور عوام خوش ہوجاۓ گی اور لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ سول حکومتوں سے آمریت کی حکومت ہی بہتر ہے روزگار تو ملتا ہے۔مہنگائی تو کم ہوئی ہے نا چیزیں تو سستی مل رہی ہیں نا وغیرہ وغیرہ ۔

یہ میری بات نوٹ فرمالیں نوےفیصد امکان مارشل لأء ایمرجنسی کے بن چکے ہیں اور باقاعدہ طور پر امریکہ کیساتھ اس معاملے پر ڈیل بھی ہوچکی ہے آرمی کیساتھ تاکہ عمران خان کو کسی طریقے سے سسٹم سےنکالا جائے اور نون لیگ اس ڈیل میں سو فیصد شامل ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ڈیل کی مخالفت کررہی ہے کیونکہ ذرداری نے بھی جلد الیکشن کروانے کی ڈیمانڈ رکھی تھی۔


ادھر ذرداری کی پارٹی کیخلاف مختلف قسم کے کیسسز بننا شروع ہوچکے ہیں ،اور نون لیگ کونظر آتا ہے کہ موجودہ حالات میں عوام عمران خان کیساتھ ہے اور ہمارا ووٹ بینک ناہونے کے برابر رہ گیا ہے۔ لہذا مارشل لاء لگواکر الیکشن کو دو تین سال دور کیا جاسکے،اور عوام کے اندر نون لیگ کیخلاف جو نفرت بھری ہوئی ہے مہنگائی کیوجہ سے وہ دو تین سالوں میں عوام بھول جائے گی اور نواز شریف صاحب مزید دو تین سال اپنا قیام لندن بڑھا لیں گے اور جب دوبارہ الیکشن انتخابات کا اعلان ہوگا تب نواز شریف وطن واپس لوٹیں گے اور عوام اپنے قائد کا بڑے جوش و جذبے کیساتھ استقبال کرنے ائیر پورٹ پر پہنچے گی ۔

دوسری طرف ذرداری پارٹی کیخلاف مقدمات بناکر انکو بھی جیلوں میں ڈالاجائے گا ،اور عمران خان کو بھی زبردستی پاکستان سے نکال کر باہر بھیج دیا جائے گا۔یعنی سیاسی پارٹیوں کے تمام لیڈران کو پاکستان سے نکالا جارہا ہے۔ نون لیگ اورپیپلز پارٹی کی ساری لیڈرشپ پہلے باہر بھیج دی گئی ہے۔نواز فیملی لندن اور ذرداری فیملی دبئی میں موجود ہے جبکہ اس وقت صرف ایک لیڈر پاکستان کے اندر جیل میں پابندسلاسل ہے۔ جسکو مختلف قسم کی ڈیلز پیش کی گئی ہیں مگر اس نے تمام آفرز کو ٹھکرا دیاہے اور اب آرمی کے پاس آخری آپشن زور و زبردستی رات کے ندھیرے میں عمران خان کوکسی بھی ائیر پورٹ سے خصوصی طیارے پر لندن روانہ کردیا جاۓ گا۔ اور قوم کے اندر ایکبات پھیلائی جائے گی کہ عمران خان اندر کھاتے ڈیل کرکے رات کے اندھیرے میں چپ کرکےبھاگ گیا۔ اور فوج یہی بیانیہ قوم کیسامنے رکھے گی کہ سارے کرپٹ سیاستدان ملک سےبھاگ گئے اور اس ملک کی حفاظت اور اسکی معیشت کو کنٹرول صرف فوج ہی کرسکتی ہے۔


 یہ تحریر  سوشل میڈیا ذرا ئع سے لی گئی ہے ، جن کا کہنا ہے کہ "اس کو سب دوست سیرس لیں پلیز یہ کوئی فیک یا ہوائی خبر نہیں ہے بلکہ اندرونی خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل ہوئی ہیں اور دوسری بات دو تین دن پہلے ہی بی بی سی نیوز بھی ایمرجنسی اور مارشل لأء کے بارے میں خبر دے چکا ہے"۔ منقول


کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.