کورونا وائرس کس لیبارٹری میں بنا ہے؟
انڈین وزیر کا سخت ترین الزام
کورونا وائرس کس لیبارٹری میں بنا ہے؟
کورونا وائرس چین کی کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا تھا۔‘
یہ دعویٰ ہمیں آج کل کئی سیاست دانوں کے منھ سے سننے کو
مل رہا ہے حالانکہ اس کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں۔
اب انڈیا کی حکومت کے ایک سینیئر رکن، وزیر ٹرانسپورٹ نتن
گدکاری نے ایک انٹرویو میں کہا، یہ کوئی قدرتی وائرس نہیں یہ کسی لیبارٹری میں بنایا
گیا ہے۔‘
اس سے قبل امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے متعدد
بار کہا کہ یہ وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیبارٹری سے نکلا تھا جس کو چین کبھی
نہیں مانتا اور اس الزام کی چین کئی بار سختی سے تردید کر چکا ہے۔
لیکن سائنسدانوں کے مطابق وائرس جانوروں سے انسانوں میں
منتقل ہوا ہے اور یہ کسی لیبارٹری میں نہیں بنا۔
کوئی تبصرے نہیں
Feel free to tell us about any query and suggestion