اسکولوں میں کورونا نہیں ہے وہ بھی کھول دیے جا ئیں۔
اسکولوں میں کورونا نہیں ہے وہ بھی کھول دیتے ہیں، سعید غنی
بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے اور تعلیم کم از کم نئے کپڑوں سے زیادہ ضروری ہے، وزیر تعلیم سندھ کو ٹویٹر پیغام
کراچی (تازہ ترین اخبار-19مئی2020ء) اگر اسکولوں میں کرونا نہیں آتا تو وہ بھی
کھول دیتے ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلے پر
ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےسندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنا ٹویٹر پیغام جاری کرتے
ہوئے کہا ہے کہ اگر اسکولوں میں کورونا نہیں آتا تو وہ بھی کھول دیتے ہیں۔ پیغام جاری
کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے اور تعلیم کم از
کم نئے کپڑوں سے زیادہ ضروری ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ملک بھر کی مارکیٹیں
کھولنے کا حکم دیتے ہوئے چھوٹے کاروباروں کو ہفتے اور اتوار کو بھی کھولنے کے احکامات
جاری کئے تھے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت بھی ہوئی
تھی، جس میں ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا کورونا خود بتاتا ہے کہ
میں ہفتے اور اتوار کو نہیں آوں گا؟ مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے ملک بھر کے شاپنگ
مالز اور مارکیٹیں کھولنے کا حکم دے دیا تھا۔
اس کے علاوہ چیف جسٹس گلزار احمد نے چھوٹی مارکیٹیں ہفتے
اور اتوار کو بھی کھولنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔ اس حوالے سے چیف جسٹس نے کمشنرکراچی
کو مارکیٹیں اور دکانیں سیل کرنے سے روک دیا تھا، بات کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار
احمد کا کہنا تھا کہ دکانیں سیل کرنے کے بجائے ایس او پیز پر عمل کروائیں۔ ہدایات جاری
کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تاجروں سے نہ ہی کوئی بدتمیزی کرے گا اور نہ ہی
کسی قسم کی رشوت لی جائے۔
چیف جسٹس نے دکانیں اور مارکیٹیں بند کرنے اور سیل کرنے
کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسا ہی رہا تو کہیں تاجر کورونا
کی بجائے بھوک سے نہ مر جائیں۔ تا ہم ان احکامات کے بعد آج ملک بھر کے شاپنگ مالز اور
دکانیں کھول دی گئی ہیں۔ اسی فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا
کہ اگر اسکولوں میں بھی کورونا نہیں آتا تو وہ بھی کھول دیتے ہیں۔ انھوں نے مزید
اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے اور تعلیم کم از کم نئے
کپڑوں سے زیادہ ضروری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں
Feel free to tell us about any query and suggestion