Header Ads

سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا مرحلہ وار سکول کھولنے کا پلان


پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی جانب پنجاب کے تمام دوستوں کے لیے خوشخبری


سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا مرحلہ وار سکول کھولنے کا پلان 

ایسے ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں میں سکول کھولے جائیں گے جو کورونا کے کیسز کم ہونگے۔ 

ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے پہلے ہائر اور پھر ہائی سیکنڈری سکولوں کو کھولا جائے گا۔ 

 نہم جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباء کو  تین روز کے لیے سکول میں بلایا جائےگا۔

بچوں کی کلاسز صبح کے وقت ، آفٹر نون اور شام کے اوقات میں کروائی جائیں گی۔ 

سکول کھولنے سے پہلے اساتذہ اور پیرینٹس کمیٹی کو ٹریننگ دی جائے گی۔ 

اساتذہ ، طلباء کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ اور بخار کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

بخار میں مبتلا بچوں اور اساتذہ کو چھٹی دی جائے گی۔ 

پہلی سے پانچویں تک کے بچوں کا ہفتہ میں دو دن سکول لگے گا۔ 

چھٹی تا آٹھویں جماعت کے لیے تین دن سکول لگے گا۔ 

باقی دن بچے تعلیم گھر چینل سے گھر پر تعلیم حاصل کریں گے۔ 

جن علاقوں میں کیبل کی سہولت نہیں ہے وہاں بچوں کو موبائل کے ذریعے پڑھایا جائے گا۔ 

بچوں کو پڑھاتے وقت اساتذہ معاشرتی فاصلے کا خاص خیال رکھیں گے۔ 

ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اساتذہ کو کورونا سے بچاوّ کے لیے تربیت دی جائے گی۔ 

سکولوں میں ماسک، سینیٹائزر ،سوپ اور تھرمامیٹر 
ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ یہ تمام تر ہدایات اور سکول کھولنے کی   تجاویز ابھی پلاننگ کا حصہ ہیں ،

کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.