Header Ads

احساس ایمرجنسی پروگرام: سوموار سے ادائیگیاں دوبارہ شروع

*احساس ایمرجنسی پروگرام: سوموار سے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔*


اسلام آباد (پبلک نیوز): وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ سوموار سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم احساس ایمرجنسی پروگرام جاری ہے، پیر سے بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جن کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل تھے اب انہیں ادائیگیاں شروع ہوں گی، جنہیں اب تک صرف اہلیت کا میسج آیا تھا انہیں بھی حتمی میسج بھیج دیا جائے گا۔

انشاءاللہ اگلے ہفتے پیر سے بنکوں میں ان افراد کو ادائیگیاں شروع ہو جائیں گی جن کو انگلیوں کے نشانات کی بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل درپیش ہیں۔ اس بارے میں ہم آپ کو تفصیلات سے آگاہ کر دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.