اگلے ہفتے طوفانی بارشوں کی مکمل تفصیل
اگلے 7 دنوں کی #پاکستان بھر کی #پیشگوئی
کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان بننے کے سبب #بارش / ژالہ باری کا امکان۔ مجموعی طور پر درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے جبکہ ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
قابلِ اطّلاق؟
مئی رات 9 بجے سے 24 مئی رات 9 بجے تک۔
کہاں ہونا ہے؟
پورے ملک میں۔
کیا موسمی صورتحال متوقع ہے؟
تفصیلات:
مئی رات بجے سے 20 مئی رات 9 بجے تک۔
⦾ گزشتہ رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے شمالی اور وسطی علاقوں کو متاثّر کر رہا ہے، جسکے سبب مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود ہے جبکہ کل شام #راولپنڈی، اسلام آباد، #جہلم، #چکوال اور #میرپور کے علاقوں میں کافی تیز ہوائیں بھی چلی ہیں۔
⦾ اگلے 3 دنوں میں خیبر پختونخواہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں، جنوبی آزاد #کشمیر، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی #بلوچستان کے حصّوں اور #سندھ کے کچھ مغربی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں چند ایک مقامات پر #گرج #چمک کے #طوفان بن سکتے ہیں۔ اگلے 1 سے 3 دنوں میں درج بالا علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ ہلکی بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ اس ہفتے جو علاقے خشک رہے ہیں، ان میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ گلگت بلتستان کے علاقوں میں موسم خشک رہیگا اور خشک سالی کے حالات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے کیونکہ مارچ سے مئی تک وہاں بارشیں معمول سے کافی کم رہی ہیں۔ البتّہ #گلگت #بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔
20 مئی سے 24 مئی 2020
صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں مجموعی طور پر مطلع زیادہ تر صاف، موسم گرم اور خشک رہیگا جبکہ درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔ رواں ہفتے کے اختتام تک درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
تاہم کم از کم ایک گرج چمک کے طوفان کا سلسلہ خطّہٰ پوٹھوہار بشمول چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد اور #اٹک اور جہلم لے علاقوں کو متاثّر کر سکتا ہے۔ گرج چمک کے طوفان کے اثر انداز ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 75 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس دوران گرج چمک کے طوفان کا کم سے کم ایک سلسلہ وسطی اور جنوبی پنجاب کو بھی متاثّر کر سکتا ہے، جسکے امکانات 40 فیصد سے 60 فیصد کے درمیان ہونگے۔
میدانی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر صاف رہیگا جبکہ موسم #گرم اور #خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے شمالی علاقوں اور پہاڑی مقامات میں دوپہر یا شام کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے، جسکے باعث رواں ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو جانے کا امکان ہے۔
تاہم گرج چمک کے طوفان کا کم از کم ایک سلسلہ متاثّر کر سکتا ہے، جسکے اثر انداز کرنے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور ساتھ شدید ژالہ باری اور ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔
ژوب، لورالائی، کوئٹہ، سبّی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ تاہم کسی بھی طاقتور یا بڑے سلسلے کے متاثّر کرنے کے امکانات کم ہونگے۔ صوبے بھر کے درجہ حرارت میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے جبکہ زیادہ تر دھوپ رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
سندھ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ انڈس ویلی کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے (جو کے اس وقت سال کے درجہ حرارت کے معمول کے مطابق یا معمول سے 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہوگا)۔ #سکّھر، #دادو اور #نوابشاہ کے علاقوں سمیت صوبے کے شمالی اور وسطی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں، جن کے بننے کے امکانات مغربی حصّوں میں زیادہ ہونگے۔ گرج چمک کے طوفان بننے کی صورت میں مٹّی کے طوفان کیساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 75 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ جنوبی سندھ میں #جامشورو کے علاقوں بشمول نوری آباد اور تھانو بولا خان میں بھو چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔
#کراچی میں اس دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود جبکہ دن کے پہر مغرب جنوب مغرب یا مغرب سے 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جو کے سال کے اس وقت کے حساب سے معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
کوئی تبصرے نہیں
Feel free to tell us about any query and suggestion