امریکہ میں نسلی فسادات نے آگ لگادی،40ریاستوں میں کرفیو۔
امریکہ میں نسلی فسادات نے آگ لگادی،40ریاستوں میں کرفیو۔
واشنگٹن(پبلک نیوز۔ 04جون2020ء) امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد خونریز فسادات کا سلسلہ نویں روز بھی جا ری رہا۔ نسل پرست گوروں اور سیاہ فام شہریوں میں تصادم کے باعث چالیس امریکی ریاستوں میں کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔
نسلی منافرت کی آگ نے پورے امریکی معاشرے کی جڑیں ہلاکر رکھ دی ہیں، اور لوگ کرفیو توڑ کر سرکاری املاک تک کو نشانہ بنا رہے ہین۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے بیشتر شہروں میں پر تشدد مظاہرے جاری ہیں جن کے خلاف پولیس آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کر رہی ہے۔کئی شہروں میں میں مشتعل افراد نے ڈیپارٹمنٹل سٹورز ، بڑی دکانوں اور بینکوں کو لوٹ لیاہے۔ تازہ ترین خبر کے مطابق مشتعل افراد وائٹ ہاؤس میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ صدر ٹرمپ اور اسکے اہلخانہ کو زیر زمین کر دیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں
Feel free to tell us about any query and suggestion