Header Ads

اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کینسل کر دیئے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کینسل کر دیئے


اسلام آباد پبلک نیوز: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے موجودہ حالات کے پیش  نظر سمسٹر خزاں 2019 کے امتحانات کے بارے میں پالیسی وضع کی ہے۔ سمسٹر خزاں 2019 میں تحریری امتحان کے بجائے طلبہ ایک اضافی مشق گھر بیٹھ کر حل کریں گے۔اس مشق کو  اینڈ ٹرم اسائینمنٹ کا نام دیا گیا ہے۔ جو کہ تحریر ی امتحان کے متبادل تصور کی جائے گی۔اور اس کی  بنیاد پر امیدواران کو کامیاب قرار دے دیا جائے گا۔۔   مشق ارسال نہ کرنے والے طلبہ وطالبات فیل تصور ہوںگے۔
سی پیک میں سینکڑوں بھرتیاں   
 ۔شفافیت کو مد نظر رکتھے  ہوئے طلبہ کی لکھائی ان کے سابقہ پرچہ جات کے ساتھ چیک  کی جائیں گی جس سے معلوم ہو گا کے طالبعلم نے مشق خود حل کی ہے یا کسی دوسرے شخص سے لکھوایا ہے۔محتلف طلبہ کے  میچ نہ کرنے یا کاپی رائٹ کی صورت میں یونیورسٹی قوانین کے مطابق کیس بن سکتا ہے۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے مزید فرمایا کے    میں کوئی پرچہ وصول نہیں کیا جائے گا کچھ دیگر تفصلات درج ذیل ہیں۔
تمام طلبہ کو آنے والے دونوں میں یونیورسٹی  بذریعہ ڈاک سوالنامے ان کےپتہ پر ارسال کرے گی۔نیز پرچہ جات یونیورسٹی وئب سائٹ پر بھی مہیا کیے جائیں گے۔
ہر پرچہ میں چار سوالات ہوں گے اور چاروں لازمی ہوں گے۔طلبہ سوالات کے جوابات لکھنے کے ساتھ ساتھ آخر میں حوالہ (Reference)  بھی لازمی لکھیں گے  کہ یہ جواب کہاں سے لکھا گیا ہے اور اس کا ماخذ کیا گیا ہے-طلبہ کو حل شدہ پرچہ جات ریجنل آفس بھیجنے کی آخری تاریخ بھی بتا دی جائے گی۔ہر پرچے کے ساتھ طالبعلم نے تین عد د پرُ شدہ  پرت منسلک کرنے ہوں گئے۔بصورت دیگر ان کا رزلٹ روک دیا جائے گا۔    
تمام پرچہ جات ایک ہی لفافہ میں ڈال کر بذریعہ رجسٹر ڈ ڈاک یا کسی بھی کورئیر سروس کے زریعے  ریجنل آفس بیجھنے ہوں گے۔ کوئی طالبعلم آفس آ کر خود  دستی پرچہ جات  جمع نہیں کروا سکے گا۔
یہ طریقہ کار تمام آگہی LMS / NON LMS  پروگرام اور تمام, Aging reappear  (Fresh, Continue, repaper کے لیے یکساں ہوگا۔تمام معلومات کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی وئب سائٹ کے ساتھ ساتھ ریجنل آفس کے سوشل میڈیا پیجز فیس بک ،ٹویٹر، انسٹا گرام اور آفس نمبر پر  دفتر اوقات میں بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر

کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.