ڈرائیونگ لائسنس اب گھر بیٹھے حاصل کریں۔
ڈرائیونگ لائسنس اب گھر بیٹھے حاصل کریں۔
اسلام آباد (پبلک نیوز): باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول کا طریقہ کار آسان بنادیا ،
'ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس‘ سسٹم متعارف ۔
ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم شہریوں کی
مشکلات کو آسان کرتے ہوئے بغیر کسی کاغذی کارروائی کے لمبے چکر کے بجائے صرف
شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کرے گا۔
اس سسٹم کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ
اور پولیس آفیسر راولپنڈی کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے۔
نئے سسٹم سے ایسے شہری جن کا
ڈرائیونگ لائسنس ایکسپائر ہوگیا ہے، وہ بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے باآسانی دوبارہ
لائسنس حاصل کر سکیں گے۔
ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کے تحت شہریوں
کو صرف اپنا قومی شناختی کارڈ اور بینک چالان پیش کرنا پڑے گا، اور کسی قسم کے
دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی۔
قبل ازیں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے
کے لیے طویل ترین قطار اور تصویر کے ساتھ میڈیکل کے لیےکافی انتظار کرنا
پڑتا تھا، اس کے علاوہ انہیں دیگر دستاویزات بھی پیش کرنا ہوتی تھیں ، ،
کوئی تبصرے نہیں
Feel free to tell us about any query and suggestion