Header Ads

تھانہ چونترہ میں فیس بک نے قیمتی جانیں لے لیں۔



تھانہ چونترہ میں فیس بک نے قیمتی جانیں لے لیں۔




اسلام آباد ( پبلک نیوز):    تھانہ چونترہ میں فیس بک نے قیمتی جانیں لے لیں،
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام تھانہ چونترہ کے علاقے سروبہ گاؤں میں فیس بک پر  سیاسی  بحث کے دوران  ہونے والی لڑائی نے ایک بندے کی جان لے لی دونوں گروپوں کا تعلق ایک ہی سیاسی جماعت سے ہے ہفتے کی شام فیس بُک پر چلنے والی بحث نے لڑائی کی شکل اختیار کر لی۔۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں جسکی وجہ سے صوبیدار نورمحمد اور اسکا کزن مظہر کو گولی لگ گئ جس سے  صوبیدر نور محمد موقع پر جان کی بازی ہار گیا اور مظہر کے پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ھو گیا  دوسری سائیڈ  سے بھی تین بندوں کو گولیاں لگیں  جن سے وہ  زخمی ہو گئے،اس کے  ساتھ ہی تین بندوں نے گرفتاری دے دی ہے۔۔۔

 صوبیدار نور محمد کانمازے جنازہ صبح 10 بجے سروبہ گاوں میں ادا  کر دیا گیا ۔۔ اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں کا تعلق انتہائی شریف خاندان سے ہے ، جس سے پتا چلتا ہے کے سیاست کتنا بھیانک اور خطرناک  کھیل ہے جو کسی بھی وقت بے گناہ جانیں لینے کا سبب بن سکتا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.