Header Ads

دوسری شادی سے پہلے حکومت کی بات سُن لیں۔۔۔



دوسری شادی سے پہلے حکومت کی بات سُن لیں۔۔۔


اسلام آباد(پبلک نیوز) دوسری شادی کرنے والوں کے لیے ایک نیا بل تیار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں گھریلو تشدد کیخلاف خواتین، بچوں، بڑوں اور نادار افراد کے تحفظ کا بل پیش کردیا گیا۔وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں اور بچوں پر  تشدد کے ذمہ دار شخص کو کم سے کم 6 ماہ جبکہ زیادہ سے زیادہ 3 سال قید اور 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا، جرمانہ ادا نہ کرسکنے پر مزید تین ماہ قید ہوسکے گی۔


تشدد  کی اقسام میں جذباتی، نفسیاتی اور زبانی استحصال بھی شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ دیوانگی یا تہمت لگاکر بیوی کو طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا بھی تشدد میں شمار ہوگا،  بیوی کو کسی دوسرے شخص سے تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرنا بھی تشدد میں شامل ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.