کورونا وائرس سے مرنےوالے شخص کی میت کو قبر سے نکال لیاگیا
والے شخص کی میت کو قبر سے نکال لیاگیا کرونا وائرس سے مرنے
لواحقین صبح آئے جس کے بعد دوپہر میں میت کو ایک پرائیورٹ
ایمبولنس میں ڈال کر لے گئے، عینی شاہدین
راولپنڈی(اخبار-16مئی2020ء) کوروناوائرس سے ہلاکت کے بعد
تدفین کا عمل مکمل ہونے کے بعد لواحقین نے میت سے قبر نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق شہری
کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ہے۔ جس میں عینی شاہدین نے بات کرتے
ہوئے بتایا ہے کہ میت کو 7 مئی کو دفنایا گیا تھا ،جس کے بعد گزشتہ روز لواحقین صبح
4 سے 5 بجے کے درمیان آئے جس کے بعد دوپہر میں میت کو ایک پرائیورٹ ایمبولینس میں ڈال
کر لے گئے۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب 7 مئی کو تدفین کی گئی اس
وقت پولیس کا عملہ موجود نہیں تھا، اور آج جب لواحقین نے آ کر میت کو دوبارہ نکال لیا،
تب بھی نہ اہلیان علاقہ نے کسی قسم کی کوئی مداخلت کی اور نہ ہی مقامی پولیس نے کسی
قسم کی کارروائی کی۔
خیال رہے کہ یہ واقع راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں پیش
آیا ہے جہاں ایک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے شخص کی میت لواحقین نے قبر سے نکال
لی ہے۔
اس وقت پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح کورونا وائرس کا
خوف پھیلا ہوا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا
وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں لاک
ڈاؤن بھی کر دیا گیا تھا جس میں اب مراحلہ وار نرمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا
جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہلاکتوں کا سلسلہ بھی بڑھتا جا رہا ہے جو کہ لواحقین کے لئے
ایک دردناک منظر بن جاتا ہے۔
پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 39 ہزار سے
زیادہ ہو گئی
ہے، جبکہ 847 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں
Feel free to tell us about any query and suggestion