ساس بہو کے جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔
ساس بہو کے جھگڑے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر
دیا۔
کراچی(پبلک نیوز) ڈالمیا نیول کالونی کراچی میں بدبخت بیٹے
نے بیوی سے جھگڑا کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔
ایس
ایچ او شارع فیصل سرور کمانڈو کی تفصیلات کے مطابق ڈالمیا کے علاقے میں قائم
نیول کالونی کے رہائشی سرکاری آفیسر ارشد حسین کی اہلیہ کا اپنی 70 سالہ
ساس فاطمہ بی بی سے جمعرات کی صبح ساڑھے چھ بجے ناشتہ بنانے پر جھگڑا ہوا جو
طول پکڑ گیا۔ اسی جھگڑے کے دوران ارشد حسین نے طیش میں آکر اپنی ماں
فاطمہ بی بی پر کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے سے شدید زخمی کردیا۔ ماں بیٹے
کی چیخ پکارسن کرعلاقہ مکین جمع ہوگئے، جنہوں نے زخمی خاتون کو نجی اسپتال منتقل کرنےکے لیے گھر سے اٹھا لیا۔لیکن بدقسمتی سے زخموں
کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے راستے ہی میں دَم توڑ دیا۔
ایس ایچ او کے مطابق بدبخت بیٹے ملزم ارشد حسین
کو نیول پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ملزم
کی طرف سے مختلف قسم کے بیانات سامنے آے
ہیں تا ہم ریمانڈ لینے کے بعد ہی صحیح
صورت حال سامنے آئے گی۔
کوئی تبصرے نہیں
Feel free to tell us about any query and suggestion