Header Ads

صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ



صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ


لاہور ( پبلک نیوز): صبا قمر اور بلال سعید نے چند کوڑی کے عوض مسجد کے تقدس کو بھی پامال کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق صبا قمر اور بلال سعید نے لاہور کی مشہور مسجد وزیر خان میں ایک گانے کی شوٹنگ کی ، جس کی ایک پڑھا لکھا تو کیا کوئی جاہل طبقہ 
بھی اس  طرح کے منحوس فعل کی اجازت نہیں دے گا۔


ملک بھر میں دونوں اداکاروں کو  اس گھٹیا فعل کی بدولت بھر پور لعن طعن کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اس کے علاوہ   سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بھی  شدید تنقید کا سامنا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین  میں سے ایک نے اداکاروں کے ویڈیو شوٹ کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ کا گھر صرف دعاؤں کے لئے ہے ناچ ، جھولنے اور 
ماڈلنگ کے لئے نہیں۔
صارف کے مطابق ، خدا کے گھر کو ایسی بکواس سے پاک رکھنا چاہئے اور اس طرح کے
 فعل کی نہ صرف مذمت کی جانی چاہئے بلکہ اس کی بھی سخت حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔

مزید صارفین آگے آئے اور ملک بھر کی مساجد میں میوزیکل ویڈیوز کی شوٹنگ کے نئے رجحان پر تنقید کی۔

اس تصویر کو حال ہی میں صبا قمر اور نغمہ نگار بلال سعید نے انہی عنوان کے ساتھ اپنے پیغامات انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا تھا۔ صبا قمر نے روایتی لباس میں مسجد کے سامنے بلال سعید کے ہاتھ تھامتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی۔


کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.