Header Ads

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دستی بموں سے حملہ، پانچ افراد شہید سات زخمی


پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دستی بموں سے حملہ، پانچ افراد شہید سات زخمی




کراچی (پبلک نیوز): پاکستان سٹاک ایکسچینج کی حدود میں دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس میں دستی بم اور شدید فائیرنگ کی گئی ۔

 پولیس کی  تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں چار دہشتگرد شامل ہیں، وہ دستی بم حملے کے بعد پارکنگ کے ذریعے اندر جانے کی کوشش کررہے تھے،  دہشتگرد  کار میں آئے اور ان کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی تحویل میں لے لیاگیا، حملے کی کوشش کرنیوالے چاروں دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان سے مقابلے میں چار سیکیورٹی گارڈ اور ایک پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہوگیا، فائرنگ کے دوران کم ازکم سات افراد زخمی ہوئے ہیں جو سول ہسپتال میں منتقل کیے گئے جس کی تصدیق ایس ایس پی سٹی مقدس 
حیدر نے کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک افسر کی شہادت کے علاوہ پولیس کا ایک آفیشل 
زخمی بھی ہے ،

آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے ، دو ہزار کے قریب لوگ موجود تھے ،سندھ رینجرز کے مطابق سٹاک ایکسچینج حملے میں ملوث تمام افراد افراد مارے جاچکے ہیں، کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.