Header Ads

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔


پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوںمیں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور (پبلک نیوز):گزشتہ رات اچانک  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت میں درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،جو کہ سرا سر ایک غیر آیئنی اور غیر قانونی عمل ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے قواعد ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔


کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.