Header Ads

تنخواہوں میں گذشتہ اضافے کا ریٹائرمنٹ پہ کوئی بینیفٹ نہیں ملے گا، اہم حقیقت


تنخواہوں میں گذشتہ اضافے کا ریٹائرمنٹ پہ کوئی بینیفٹ نہیں ملے گا، اہم حقیقت



کراچی(پبلک نیوز) سرکاری ملازمین  کی گزشتہ    دور میں بڑھنے والی تنخواہوں کا  ملازمت کے دوران تو مالی فائدہ پہنچتا رہے گا لیکن تنخواہوں میں کیے گئے اضافے کا ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے گز شتہ کئی سالوں کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے گئے اضافے کو تاحال بنیادی تنخواہ میں شامل ہی نہیں کیا گیا اور اسے ہر مالی سال کے بجٹ میں ایڈہاک الاونس کے طور شامل رکھا ہوا ہے، اس سے سرکاری ملازمین کو ملازمت کے دوران تو مالی فائدہ پہنچتا رہے گا لیکن تنخواہوں میں کیے گئے اضافے کا رٹائرمنٹ کے بعد کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔



اس بات کا انکشاف نئے مالیاتی سال کے بجٹ دستاویزات کے ذریعے ہوا ہے جن میں مالی سال 2009-10 سے 2019-20 تک جو بھی  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے،بھی تک ایڈہاک الاؤنس کے طور پر درج ہے۔



تمام صوبوں کے بجٹ دستاویزات کی معلومات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ الاونسز کی کی ایک لمبی فہرست درج ہے جس میں سال 2009-10سے 2019-20 تک متعلقہ حکومتوں کی جانب سے تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ الاونسزکی فہرست میں ایڈہاک الاونس کے نام سے علیحدہ علیحد ہ درج کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.