Header Ads

7 جولائی کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع

7 جولائی کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع


اسلام آباد(پبلک نیوز) 7 جولائی کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ تازہ  ترین تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والی بین الصوبائی وزائے کانفرنس 2 جولائی کو طلب کی گئی تھی،جس میں یونیورسٹیز اور تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جانا تھا، تاہم یہ کانفرنس وفاقی وزیر شفقت محمود کی والدہ کی وفات کے باعث موخر کردی گئی ہے۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اب 7 جولائی کو ہوگی، امید ہے کہ اس کانفرنس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہو جائے گا۔وفاقی وزارت تعلیم نے چاروں صوبوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تجاویز طلب کر رکھی ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تجویز دی گئی تھی کہ تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کے لیے خصوصی ایس او پیز تشکیل دئیے جائیں۔
تازہ ترین   ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب ملک بھر کے تعلیمی ادارے 13مارچ سے اب تک بند ہیں۔  دوسری  طرف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کورونا وبا کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرانے میں ناکامی اور لاکھوں طلبا کا مستقبل تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا ہے حکومتی ناقص حکمت عملی کے باعث ملک بھر کے تقریباً بیس فیصد نجی تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں جبکہ دس لاکھ اساتذہ کو بے روزگاری کا سامنا کر رہےہیں۔
حکومت مناسب ایس او پیز کے تحت نجی تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے اس کے علاوہ کرایوں، تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں مناسب ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.