20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ ٹاون فیکٹری کو آگ لگائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ
20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ ٹاون فیکٹری کو آگ لگائی گئی
کراچی(پبلک نیوز) تازہ ترین :سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری کی تحقیقات
کے لیے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ شہر
قائد کے علاقے بلدیہ ٹاون میں واقع فیکٹری ایریا میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دہشت
گردی کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق، سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری میں حماد صدیقی اور رحمان
بھولا کا ہا تھ تھا،20 جس میں کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ ٹاون فیکٹری کو آگ لگائی
گئی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق مکمل تحقیقات کے
دوران اندرونی اوربیرون طور پراثراندازہونے کی کوشش کی گئی۔جے آئی ٹی رپورٹ میں لکھا
ہے کہ دہشت گردی کے واقع کو ایف آئی آر میں ایسے پیش کیا گیا ہے جیسے کوئی عام قتل
کا واقعہ پیش آیا ہو، دہشت گردانہ کارروائی کو ایف آئی آر میں پہلے قتل اور پھرحادثہ
قرار دیا گیا۔ 27 صفحات پر مشتمل رپورٹ آج
پیرکے دن جاری کی جائے گی۔ یاد رہے بلدیہ ٹاون کی فیکٹری میں ستمبر 2012 میں آتشزدگی
کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 250 سے زائد
افراد
زندہ جل گئے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں
Feel free to tell us about any query and suggestion