اسلام آباد مندر کی تعمیر کو روک دیا گیا۔
اسلام آباد مندر کی تعمیر کو روک دیا گیا۔
اسلام آباد (پبلک نیوز) کیپٹل
ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جاری ہندو مندر کی تعمیر کو روک
دیا گیا ہے۔
بی بی سی ذرائع کے مطابق حکومت
کی جانب سے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کیلئے 20 ہزار مربع فٹ زمین فراہم کی
گئی تھی اور اس پر چند روز پہلے ہی کام شروع کیا گیا تھا تاہم ملک بھر میں ہونے
والی شدید مخالفت کے بعد مندر کی تعمیر کا کام روک دیا گیا
اسلام آباد میں شروع ہونے والے
مندر کی تعمیر کے خلاف نہ صرف ہر فرقے کے
علماء نے آواز اٹھائی تھی بلکہ حکومت
کے اتحادیوں نے بھی اس کی پر زور مخالفت کی
تھی۔ مندر کی تعمیر رکوانے کیلئے ایک وکیل
نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا
تھا ، اسلام آباد کے اصل ماسٹر پلان کی خلاف
ورزی ہے عدالت نے متعلقہ حکام سے
وضاحت طلب کر کے سٹے آرڈر دیا۔
ایک ہندو پارلیمانی سیکرٹری
برائے انسانی حقوق لعل چند ملہی کے مطابق اس جگہ پر پورا کمپلیکس تعمیر کیا جانا
تھا، جس میں مندر کے علاوہ کمیونٹی ہال اور پارکنگ وغیرہ شامل تھے۔ اس کمپلیکس کی تعمیرکا
تخمینہ 500 ملین روپے لگایا گیا ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ پہلے مرحلے میں
حکومت 100 ملین روپے فراہم کرے گی، لیکن بطور مسلم ہماری امید ہے کہ حکومت اس غلط
اقدام کو ادھر ہی روک دے گی۔
کوئی تبصرے نہیں
Feel free to tell us about any query and suggestion