Header Ads

سرکاری سکولوں میں ایل۔این ۔ڈی ٹیسٹ اور بائیو میٹرک حاضری ختم۔



سرکاری سکولوں میں ایل۔این ۔ڈی ٹیسٹ اور بائیو میٹرک حاضری ختم۔

اسلام آباد ( پبلک نیوز):سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کا ایل۔این۔ ڈی ٹیسٹ اور اساتذہ کی  بائیومیڑک حاضری پر بھی پابندی لگانے پر غور کیا  جا رہا ہے ۔

اکتیس مارچ دو ہزار 2022 تک گورنمنٹ سکولوں میں تیسری کلاس کا ٹیب پر ایل۔ این۔ڈی ٹیسٹ نہ لینے کی تجویز۔ اس کے علاوہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی  
بائیومیٹرک حاضری/آن لائن حاضری  بھی نہیں ہوا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سکولوں میں ہر ماہ تیسری کلاس کا ایل این ڈی کا ٹیسٹ 
لیا جاتا ہے  جوکہ ریاضی انگلش اور اردو کے سوالات پرمشتمل ہوتا ہے۔  اور طلبا کو سوالات کے جوابات ٹیب پر آن لائن ہی دینا ہوتے ہے جس کی تیاری کے لیے کلاس میں صرف ایک ٹیب ہوتا ہے۔      

سکول کھلنے کے بعد تیسری کلاس کے تمام بچے جب ایک ہی ٹیب پر پریکٹس کریں گے، یا  ایم۔ ای۔ اے  ایک ہی ٹیب پر ہر روز محتلف سکولوں کے بچوں کا ایل ۔این۔ ڈی ٹیسٹ لے گا، تو کرونا پھیلنے کا خدشہ بڑھ  جاےگا۔  اس لیے اسے ختم کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف فنگر پرنٹ کے ذریعے اساتذہ اکرام کی بائیومیڑک حاضری پر بھی پابندی ہو گی۔ کیونکہ اس عمل میں بھی ہیڈ ماسٹر سمیت تمام اساتذہ اکرام اور درجہ چہارم کے ملازمین کو ایک ہی  ڈیوائس پر فنگر پرنٹ کے ذریعے حاضری لگانی پڑتی ہے جوکہ کرونا کے پھیلاو کا موجب بن سکتی ہے ۔اسلیے  اس عمل کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ یکم اپریل 2022 کے بعد اس کو دوبارہ شروع کرنے پر غور ہو گا۔



کوئی تبصرے نہیں

Feel free to tell us about any query and suggestion

Jason Morrow کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.